19 جولائی 2014 - 12:10
دہشتگرد تکفیری گروہ داعش تمام علاقائی ملکوں کے لئے ٹھوس خطرہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کو تمام علاقائی ملکوں کے لئے ٹھوس خطرہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کو تمام علاقائی ملکوں کے لئے ٹھوس خطرہ قرار دیا ہے۔ریڈیو تہران کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد صالح جوکار نے کہا کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش مستقبل میں امت اسلامیہ کو ٹھوس خطروں اور چیلنجز سے دوچار کرسکتا ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض ممالک اپنے مفادات کی خاطر دہشتگرد گروہ داعش استعمال کررہے ہیں کہا کہ مستقبل میں یہی دہشتگرد تکفیری گروہ ان ملکوں کے لئے ببال جاں ثابت ہوگا۔ محمد صالح جوکار نے تاکید کی دہشتگرد تکفیری گروہ داعش مسلمانوں کے درمیان اختلافات پھیلا کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے، اور عالم اسلام دہشتگرد گروہ داعش کے ان سازشی منصوبوں سے آگاہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲